سعودی عرب ، بجلی میٹرمیں گڑ بڑ پرکرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

 سعودی الیکٹرک کمپنی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے مطابق بجلی میٹروں کی رفتار کو کم کرنے کے لیے ان میں گڑ بڑکرنا قانوناً جرم ہے۔ ایسے افراد کے خلاف سعودی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ سعودی الیکٹرک کمپنی کے شعبے مانیٹر نگ اتھارٹی کے حوالے سے کہا’ بل میں کمی کے پیش نظربجلی کے میٹر کی رفتار کو کم کرنے پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔مانیٹرنگ اتھارٹی کا کہناہے’ جرمانے کے علاوہ ملزم سے سابقہ بلوں کی تمام رقوم وصول کی جائیں گی جو بجلی کے میٹر کی رفتار کم کرکے ادائیگی نہیں کی ہوگی‘۔سعودی الیکٹرک کمپنی نے مزید کہا’ بجلی میٹر میں کسی بھی قسم کی گڑبڑ کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میٹر میں لگی کمپنی کی سیل کے مطابق الیکٹرک انسپکٹر اس امر کا تعین کرتے ہیں کہ میٹروں میں گڑبڑ کی گئی ہے یا نہیں‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More