عالمی فضائی سفر میں 2008 کے بعد پہلی بار کمی، عالمی آمدنی میں 29 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کمی

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

 فضائی کمپنیوں کے ایک بین الاقوامی گروپ کا تخمینہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث فضائی سفر کی سالانہ طلب میں 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد پہلی بار کمی آ سکتی ہے۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA نے یہ تخمینہ، مرکزی چین اور ہانگ کانگ جانے والی یا وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کی منسوخی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لگایا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایشیا بحر الکاہل خطے میں مسافروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد کمی متوقع ہے۔ مالیاتی لحاظ سے یہ، خطے کی فضائی کمپنیوں کی آمدنی میں27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگی۔ اس کا تقریباً نصف بوجھ چین کی کمپنیوں پرپڑے گا۔ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق رواں سال ایئر لائنوں کی مجموعی عالمی آمدنی میں 29 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More