کیا انڈین حکومت نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے؟

اردو نیوز  |  Sep 15, 2025

پاکستان کے مایہ ناز اداکار فواد خان اور بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ رواں برس 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے التوا کا شکار ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس رومانوی فلم کو نو مئی کو انڈین سنیماؤں کی زینت بننا تھا لیکن یہ ریلیز نہ ہو سکی۔

گذشتہ کئی دنوں سے یہ رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ ’عبیر گلال‘ 26 ستمبر کو انڈیا میں ریلیز ہو گی۔ لیکن پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) اب ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم انڈیا میں ریلیز نہیں ہو گی۔

پی آئی بی نے سماجی رابطوں کی یوب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’کئی میڈیا اداروں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ 26 ستمبر 2025 کو انڈین سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔‘

’یہ دعویٰ جھوٹا ہے، اس فلم کے حوالے سے کوئی کلیئرنس نہیں دی گئی۔‘

فواد خان نے پہلے بھی مختلف انڈین فلموں میں کام کیا ہے جن مں ’خوب صورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ شامل ہیں۔ ان فلموں میں پرفارمنس کی وجہ سے فواد خان نے انڈیا میں بھی بہت سے فینز بنائے ہیں۔

’عبیر گلال‘ کو آرتی ایس بغدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سنہ 2016 میں انڈیا اور پاکستان کے بیچ تنازعات کہ وجہ سے پاکستانی فنکاروں کے انڈین فلموں میں کام کرنے پر غیرسرکاری پابندی لگ گئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More