برطانیہ کے اخراج کے بعد یورپی یونین کے 2021 تا 2027 بجٹ میں کمی متوقع

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

 یورپی یونین کے رہنما وسط مدتی بجٹ پر بحث و مباحثے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ماہ یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد بجٹ میں کمی متوقع ہے۔2021 سے 2027 کے بجٹ پر تبادلہ خیال کے لیے 27 رکن ممالک کے رہنماوں کا اجلاس برسلز میں شروع ہوا۔ اجلاس میں مشترکہ بجٹ کے استعمال کے بارے میں بھی بات چیت ہو رہی ہے۔یورپی یونین سے اخراج کے بعد برطانیہ بجٹ کے لیے رقوم فراہم نہیں کرے گا۔ مکمل بجٹ میں برطانیہ کا حصہ تقریباً 10 فی صد تھا۔ یورپی یونین کے تجویز کردہ بجٹ کا مقصد زرعی شعبے کے لیے اعانت میں بڑے پیمانے پر کمی اور غریب ارکان کی ترقی کے لیے رقوم کی فراہمی میں کمی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More