ایران میں کرونا وائرس سے4 افراد ہلاک ، تعلیمی ادارے بند

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

 ایران میں کرونا وائرس سے4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی، وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے شہر قُم کے ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ، ایران میں کرونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔تمام کیسوں کا تعلق ایران کے شہر قُم سے ہے ، جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔ایرانی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، وائرس سے فوت ہونے والے مریض عمر رسیدہ تھے جبکہ کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

دوسری جانب چین میں مزید 109 افرادکورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد2360 ہوگئی  جبکہ 76000 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکورونا وائرس پرقابو پانے کےامکانات کم ہوتےجارہےہیں، اٹلی میں وائرس سےپہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس سے متاثرین کی تعدادتین سوچھیالیس ہوگئی۔اٹھائیس ممالک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ لبنان اور اسرائیل میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More