مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع

سماء نیوز  |  Feb 22, 2020

فوٹو: آن لائن

ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہوکر 15.97 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 9 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے بریڈ سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں ایل پی جی، دال ماش اور مونگ کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔ چینی، آلو، گڑ، لہسن، دال چنا، مسور اور آٹا بھی سستا ہوا۔ چکن 10 روپے سستی ہوکر فی کلو قیمت 163 روپے کی ہوگئی۔ انڈے 6 روپے سستے ہونے کے بعد فی درجن نرخ 96 پر آگئے جبکہ ٹماٹر 3 روپے کلو سستے ہوکر 43 روپے پر آگئے۔

چاول، گھی، سرسوں کا تیل، دہی اور گوشت کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ پیاز کے نرخ ساڑھے 10 روپے بڑھ گئے جس کے بعد قیمت 66 روپے فی کلو ہوگئی۔

گزشتہ ماہ انہی دنوں میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More