ملک میں پہلی بار یکساں نصاب نافذ کرنے جارہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

نوائے وقت  |  Feb 26, 2020

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کراٹے  سے متعلق سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار یکساں نصاب نافذ کرنے جارہے ہیں۔سکولوں میں بچوں کو کھیلوں کی خصوصی تربیت ملنی چاہیے،مارشل آرٹس جسمانی مضبوطی اور تندرستی کیلئے ضروری ہے۔نوجوانوں کو جسمانی  اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان خود سپورٹس مین ہیں،کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کھیلوں کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا چاہتے ہیں۔کراٹے جیسے کھیلوں میں لڑکیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔ پاکستانی بچیاں صلاحیت کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں پہلی بار یکساں نصاب نافذ کرنے جارہے ہیں۔سکولوں میں بچوں کو کھیلوں کی خصوصی تربیت ملنی چاہیے۔کھیلوں کی طرح سیاست میں بھی برداشت کا حوصلہ ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا ہے .انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھارتی سرزمین پر کھڑے ہوکر دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔صدر ٹرمپ کا بیان سفارتی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صدر ٹرمپ کے بیان سے مودی کے نفرت اور متعصبانہ بیانیے کو شکست ہوئی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More