بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں: شاہ محمود قریشی

جی این این  |  Feb 26, 2020

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 27 فروری کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا، بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا پیغام تھا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کے بارے میں نہ سوچے۔ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ، کیا دو ایٹمی قوتیں مسئلہ کشمیر کے عسکری حل کے بارے میں سوچ سکتی ہیں اگر ایسا ہے تو یہ محض خودکشی ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More