پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج منگل کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے۔188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا اور 5 اوورز میں 39 رنز بنا لیے ہیں۔پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ہیں اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔ زلمی کی جانب سے حیدر علی اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں سکور کیں۔ حیدر علی 69 اور شعیب ملک 62 اور حیدر علی رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔گریگری کو 8 رنز پر اور کپتان وہاب ریاض کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا۔ مزید پڑھیں
ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
Node ID: 463171
سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کی نذر
Node ID: 463336
پی ایس ایل فائیو کے ٹاپ پرفارمرز
Node ID: 463396زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایک کے مجموعی سکور پر ٹام بینٹن بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد 10 سکور پر صرف چار رنز بنانے کے بعد لیونگ سٹون بھی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے سیمت پٹیل کی بال پر ان کا کیچ لیا۔کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 12 رنز بنا کر سیمت پٹیل کا شکار بنے۔ وہاب ریاض نے ان کا کیچ لیا۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 24 تھا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، سیمت پٹیل نے دو جبکہ حارث رؤف اور ڈی وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے پلے آف تک رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے (فوٹو: پشاور زلمی)اس سے قبل ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا جس کے باعث میچ کی ایک اننگز کو نو اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔بارش سے متاثرہ اس میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔پشاور زلمی کی ٹیم نے اب تک آٹھ میچز میں سے چار جیت کر نو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔لاہور قلندرز سات میں سے صرف تین میچز جیت سکے ہیں اور ان کے پانچ پوائنٹس ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے جس نے سات میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے 11پوائنٹس ہیں۔The stage is set for another home chase at the Gaddafi tonight. Here are the teams as @lahoreqalandars will be fielding first. #LQvPZ #HBLPSLV pic.twitter.com/jEQTVjCHiM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2020
ملتان پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے نو میچوں میں سے تین جیت کر سات پوائنٹس ہیں جب کہ کراچی کنگز کے سات میچوں میں سے تین جیت کر سات پوائنٹس ہیں۔