قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد زلمی کو شکست دے دی

اردو نیوز  |  Mar 10, 2020

پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج منگل کو لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب ست سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ کرس لین 59 اور اس فخر زمان 63 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 بالز پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی۔ محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سہیل اکٹر 21 رنز بنانے کے  بعد 50 کے مجموعی رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ 

اس سے قبل پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔

 

مزید پڑھیں

ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

Node ID: 463171

سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کی نذر

Node ID: 463336

پی ایس ایل فائیو کے ٹاپ پرفارمرز

Node ID: 463396

 زلمی کی جانب سے حیدر علی اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں سکور کیں۔ حیدر علی 69 اور شعیب ملک 62 اور رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔

گریگری کو 8 رنز اور کپتان وہاب ریاض کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایک کے مجموعی سکور پر ٹام بینٹن بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد 10 سکور پر صرف چار رنز بنانے کے بعد لیونگ سٹون بھی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے سیمت پٹیل کی بال پر ان کا کیچ لیا۔

کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 12 رنز بنا کر سیمت پٹیل کا شکار بنے۔ 24 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے ان کا کیچ لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، سیمت پٹیل نے دو جبکہ حارث رؤف اور ڈی وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے پلے آف تک رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے (فوٹو: پشاور زلمی)اس سے قبل ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا جس کے باعث میچ کی ایک اننگز کو نو اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

بارش سے متاثرہ اس میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے اب تک آٹھ میچز میں سے چار جیت کر نو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

لاہور قلندرز سات میں سے صرف تین میچز جیت سکے ہیں اور ان کے پانچ پوائنٹس ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے جس نے سات میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے 11پوائنٹس ہیں۔

The stage is set for another home chase at the Gaddafi tonight. Here are the teams as @lahoreqalandars will be fielding first. #LQvPZ #HBLPSLV pic.twitter.com/jEQTVjCHiM

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2020

ملتان پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نو میچوں میں سے تین جیت کر سات پوائنٹس ہیں جب کہ کراچی کنگز  کے سات میچوں میں سے تین جیت کر سات پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More