کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کے بین ڈنک بھی آؤٹ

اردو نیوز  |  Mar 12, 2020

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل لاہور قلندرز نے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 65 رنز بنا لیے ہیں۔

اوپنر فخر زمان 17 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کرس لین صرف پانچ سکور بنا کر ارشد اقبال کی بال پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے خطرناک بلے باز بین ڈنک صرف نو رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیںچینی روٹی: ’کلچرڈ گینگ آپ کو اپنا حصہ بنانے کو تیار ہے‘Node ID: 463241’یہ آفریدی کی دنیا ہے، ہم محض تماشائی ہیں‘Node ID: 463421لاہور قلندرز کی جیت: پٹیل، لین اور ڈنک نہیں تو پھر کون؟Node ID: 464201

کرکٹ شائقین ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی منتظر ہیں کہ چند روز قبل لاہور میں کراچی کنگز کو شکست دینے والے قلندرز کراچی میں یہ کارکردگی دہرا سکیں گے یا کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ شکست کا بدلہ چکائیں گے۔

کراچی میں ہونے والا آج کا میچ اس لیے بھی منفرد ہے کہ ملک کے دو بڑے شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں میں سے جو بھی جیتتا ہے وہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی موجودہ پوزیشن کو بہتر کرے گا۔

اس وقت لاہور قلندرز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جب کہ کراچی کنگز سات پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ کامیابی کی صورت میں لاہور قلندرز، پشاور زلمی سے دوسری پوزیشن چھین لیں گے جب کہ کراچی کنگز جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین دونوں ٹیموں کے مقابلے کو پی ایس ایل کا سب سے بڑا میچ قرار دیتے ہوئے منتظر ہیں کہ کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں چھکوں کی برسات کرنے اور وننگ شاٹ کھیلنے والے قلندر بین ڈنک اپنا سکہ جماتے ہیں یا اپنے کیریئر کی بہترین فارم رکھنے والے کنگز کے بابر اعظم جادو جگاتے ہیں۔

بین ڈنک نے کراچی کے خلاف گزشتہ میچ میں 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس میں 12 چھکے شامل تھے۔

گزشتہ میچ کے بعد بین ڈنک کا ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں وہ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے پنجابی میں پوچھتے ہیں ’ہور کج ساڈے لائق۔‘ اس ویڈیو کلپ پر ناصرف لاکھوں ویوز آئے بلکہ 13 ہزار سے زائد لائکس اور ری ٹویٹس بھی ہوئے تھے۔

LAHORE!

BEN DUNK has a question for you! #LQvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/5ElYgk9vA2

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020

کراچی کنگز کی جانب سے ’لاہور قلندرز کے خلاف آٹھویں جنگ‘ کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

اس مقابلے کو بڑی جنگ قرار دینے میں کراچی کنگز اکیلے نہیں بلکہ کرکٹ شائق بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔ ہانی راجپوت نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’پی ایس ایل فائیو دیکھنے کی وجہ مینار پاکستان بمقابلہ سی ویو ہے۔ ایک حقیقی جنگ۔‘ 

کراچی کنگز کے فینز کو توقع ہے کہ بابر اعظم اس میچ میں کچھ نیا کریں گے۔ فوزان نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں اسی امید کا اظہار کیا کہ بابر اعظم، بین ڈنک کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

آج کے میچ کے بعد گروپ سٹیج میں لاہور قلندرز کا ایک جب کہ کراچی کنگز کے دو میچ باقی رہ جائیں گے۔ گروپ مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پلے آف کے مقابلے کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More