کورونا پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل، اہم فیصلے متوقع

اردو نیوز  |  Mar 12, 2020

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جمعے کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیںکورونا آپ سے زیادہ سیانا ہےNode ID: 464406اقامہ ہولڈرز کی واپسی کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیںNode ID: 464456پی ایس ایل ڈیوٹی: ’پولیس اہلکار مصافحہ نہ کریں‘Node ID: 464461پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال اور اس حوالے سے آرمی کی سطح پر کیے جانے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقعے پر آرمی چیف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں مدد کرنے کی تیاریاں تیز کی جائیں۔

آئی اسی پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں کورونا وائرس کے علاوہ لائن آف کنٹرول کی صورت حال، علاقائی امن و استحکام کی صورت حال اور افغان امن عمل کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے کم از کم 20 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے جہاں 15 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں میں کورونا کے دو جبکہ بلوچستان اور گلگت میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)کورونا وائرس سے 100 سے زائد ممالک متاثر

کورونا وائرس سے پاکستان سمیت اب تک دنیا کے 113 ممالک میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دسمبر 2019 میں کورونا کی تشخیص کے بعد سے جمعرات تک دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار  سے بڑھ گئی ہے۔

بدھ کے روز دنیا بھر میں اس وائرس کے 12 سو 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

چین، جہاں سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More