لائیو: پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت

اردو نیوز  |  Jul 03, 2025

اہم نکاتپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعتپاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئےپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے میں جانی نقصان کے بعد دائر درخواستوں کی سماعتپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو طلب کیا ہے۔

پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

بینک کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 30 جون تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سنہ 2024 کے مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے فاریکس ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ہیں، جو کہ سنہ 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک بلند ترین سطح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More