کوئٹہ جیت کر بھی ٹورنامنٹ سے باہر

اردو نیوز  |  Mar 16, 2020

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 30 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔

تاہم میچ میں فتح کے باوجود کوئٹہ کی ٹیم خراب رن ریٹ کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ کوئٹہ نے 151 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

گوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن 66 اور خرم منظور نے 63 رنز سکور کیا۔ اعظم خان 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیںپی ایس ایل کا شیڈول تبدیل، کھلاڑیوں کو جانے کی اجازتNode ID: 464641کراچی نے اسلام آباد کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لیNode ID: 464826کرس لن نے لاہور قلندرز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیاNode ID: 464976کوئٹہ کو پہلا نقصان احمد شہزاد کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔ خرم منظور 63 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

کوئٹہ کی تیسری وکٹ 121 رنز پر گر گئی جب کپتان سرفراز احمد علی خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کنگز کی جانب سے ارشد اقبال اور وقاص مقصود نے دو دو جب کہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

کنگز کی جانب سے کیمرن ڈیلپورٹ نے 62 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 32 اور والٹن نے 26 رنز بنائے۔

THE END OF THE GROUP STAGE

Quetta rock to a fine win, but its not enough to qualify for the semifinals. We will see you in Lahore for the knockouts!

Play fantasy league at: https://t.co/4caay0eRhc#QGvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/wcjCCLUChc

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020

کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جب کہ محمد حسنین، سہیل خان اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کنگز کو پہلا نقصان پہلے ہی اوور میں اس وقت اٹھانا پڑا جب شرجیل خان آؤٹ ہوئے۔ وہ بغیر کوئی رنز بنائے نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کراچی کو دوسرا نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 21 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کنگز کو تیسرا بڑا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

وہ 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کنگز کو چوتھا نقصان 145 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب والٹن آؤٹ ہوئے۔ وہ نسیم شاہ کی گیند پر محمد حسنین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیمرون ڈیلپورٹ کو محمد حسنین نے 147 کے مجموعی سکور پر بولڈ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

A Delport led drive at the end took Karachi to a decent total on this track. #QGvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/uDNALYSIzf

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020

اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کنگز اور کوئٹہ کے میچ کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ 

The final game at the NSK in #HBLPSLV and Karachi will bat first after stand in captain Babar Azam won the toss. Here are the teams. #QGvKK pic.twitter.com/vYaQWVVIvl

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020

پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More