'کورونا ختم ہونے تک ایران سےپابندیاں ہٹائیں'

اردو نیوز  |  Mar 22, 2020

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران میں مدد کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے خط ملنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک ایران پر عائد معاشی پابندیاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اٹھا لی جائیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ایران کے لوگ کورونا وبا کے باعث ناقابل بیان مشکلات کا شکار ہیں اور پابندیوں کے باعث وبا کے خلاف ایرانی حکومت کی کوششیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے صدر ٹرمپ سے انسانی بنیادوں پر پابندیاں ہٹانے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیںایرانی فوج کو سڑکیں خالی کرانے کا حکمNode ID: 464686ایران میں کورونا سے متاثرہ 103 سالہ خاتون صحت یابNode ID: 465591تین امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن، یورپ کے کیسز میں اضافہNode ID: 466166اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے 14 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا گیا تھا جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست اور کورونا کے تناظر میں امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ 

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپوزیشن رہنما اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے نام خط میں بھی امریکی پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے کردارادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ایران کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری سازوسامان درکار ہے، تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس وقت ایران میں کورونا سے ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ ضروری سامان اور ادویات کی عدم دستیابی ہے اور یہ پابندیاں بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

میں انسانی بنیادوں پر صدر ٹرمپ سے ملتمس ہوں کہ کرونا کےانجام تک ایران پر سےپابندیاں ہٹالی جائیں۔ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہےکیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔اس وباء سےنمٹنے کیلئےانسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2020

واضح رہے کہ چین، اٹلی اور سپین کے بعد کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والوں ملکوں میں ایران بھی شامل ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 129 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 16 سو 85 ہوگئی ہے، جبکہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار 638 ہو چکی ہے۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی معیشت پہلے ہی غیر مستحکم تھی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More