کورونا کے مریض کیساتھ سیلفی لینے پر 6 سرکاری اہلکار معطل

اردو نیوز  |  Mar 24, 2020

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سلیفی لینے کی پاداش میں صوبائی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس محمد ندیم سندھو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے ایران سے آئے کورونا وائرس کا شکار کوٹ ڈیجی کے رہائشی مریض کے ساتھ سیلفی بنوائی جس کی پاداش میں انہیں تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیںسندھ میں لاک ڈاؤن ، کراچی اور سکھر ایئر پورٹ کل سے بندNode ID: 466401سندھ کے بعد پنجاب کورونا کی لپیٹ میں، 70 نئے کیسزNode ID: 466411وزیر تعلیم سندھ میں کورونا کا شکار، کل مریض 803Node ID: 466546ندیم سندھو کا کہنا تھا کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سیلفی لینے کا واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے علم میں آیا جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جن چھ افراد کو معطل کیا گیا وہ تمام خیرپور میرس کے مختلف تعلقہ میں منشی کے عہدے پہ تعینات تھے۔

ڈی سی خیرپور میرس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بھی تاکید کی کہ وہ ان تمام افراد کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھیں اور اس حوالے سے دیگر ضروری اقدامات کریں، ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کو اس معاملے میں تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سکھر کے قرنطینہ کیمپ میں ٹھہرائے گئے مریض کے ساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی تھی اور اس کی وجہ سے حکومتی اقدامات اور عوامی رویوں دونوں پہ سوال اٹھائے گئے تھے جس کے بعد حکومت نے سیلفی بنوانے والوں کے خلاف ایکشن لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More