پاکستان بھر میں مسافر ٹرینوں کا آپریشن آج سے معطل کرنے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Mar 24, 2020

کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو لاہور سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 'ملک بھر میں مسافر ٹرینیں 24 مارچ رات 12 بجے سے لے کر 31 مارچ کی رات 12 بجے تک بند رہیں گی۔'

ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ وہ تمام مسافر حضرات جن کے پاس اس عرصے کے دوران کی کنفرم ٹکٹیں ہیں انہیں ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد چلنے والی ٹرینوں میں جگہ دی جائے گی، تاہم اگر کوئی تب تک سفر نہ کرنا چاہے تو اسے ٹکٹ کی مکمل قیمت واپس کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیںفوج کو کورونا کی روک تھام کے لیے تیار رہنے کا حکمNode ID: 466531سکولز، ایئر پورٹس بند، غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندیNode ID: 466631لاک ڈاون کے دوران کراچی والوں کا جذبہ جنونNode ID: 466711

 

مختلف شہروں کے مابین آمد و رفت کے دیگر ذرائع بشمول بس اور فضائی سروس پہلے ہی معطل ہیں، صرف ٹرین سروس اب تک بحال ہے جس پر عوام کا انتہائی رش ہے۔

پیر کو کراچی کے ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا جم غفیر تھا، ایسے میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں رہتا۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹرین سروس فی الفور معطل کرے۔

پیر کی رات سندھ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے ٹرین سروس کی معطلی کے حوالے سے بروقت فیصلہ نہیں لیا تو صوبائی انتظامیہ ریلوے سٹیشن کے راستے سیل کر کے عوام کے داخلے پر پابندی لگا دے گی۔

اس حوالے سے جب اردو نیوز نے ریلوے کے ترجمان طارق اسد سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ایسا انتہائی اقدام لینے کی نوبت پیش نہیں آئے گی، وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More