مقامی پروازیں بند کرنے فیصلہ، اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن

اردو نیوز  |  Mar 25, 2020

حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین القوامی پروازوں کے بعد اب ملک بھر میں مقامی پروازیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے تمام مقامی پروازیں بندکر دی جائیں گی۔  دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے دار الحکومت اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیںپاکستان آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرارNode ID: 465381پاکستان میں دو ہفتوں کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطلNode ID: 466216پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے کیا؟ Node ID: 466851

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق تمام ایئر لائنز سے مشاورت کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق مال بردار جہازوں اور خصوصی پروزوں پر نہیں ہوگا۔ 

اندرون ملک کی تمام پروازیں 26 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گی۔ 

اس سے قبل سول ایوی ایشن نے سندھ کے شہر کراچی اور سکھر ایئر پورٹ کی مقامی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پیر کے روز کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کر لی گئی تھی اور ٹرین سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں۔

بین الاقوامی پروازیں 21 مارچ سے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے دی گئی تھیں۔ اس سے قبل بھی ی آئی اے نے بھی اپنی تمام پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا تھا کہ پروازوں پر پابندی کا اطلاق سفارت کاروں اور مال بردار جہازوں پر نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤنکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو دو ہفتوں کے لیے جزوی طور پر لک ڈاؤن کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں تمام سکولز، کالجز، شاپنگ مالز، ریسٹوریٹس  نجی دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کو ایک بجے تک کام ہوسکے گا۔

شہر میں ہر قسم کے مذ ہبی اور معاشرتی اجتمعاعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)شہر کے اندر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 میٹرو بس سروس صبح ساڑھے آٹھ ساڑھے دس اور ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی تاہم میٹرو میں مسافروں کو ایک سیٹ کے فاصلے سے بیٹھنا لازمی قرار دیا گیا ہے.

اسلام آباد میں ٹیکسی اور کیب سروس معطل نہیں ہوگی جس کے بارے میں قواعد و ضوابط بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

شہر میں ہر قسم کے مذہبی اور معاشرتی اجتمعاعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم پناہ گاہیں اور لنگر خانے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

تمام ہسپتالوں میں اوپی ڈی سروس معطل جبکہ ایمرجنسی سروس بحال رہے گی۔

سرکاری افسران، میڈیکل ایمرجنسی والے افراد، قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مثتثنی ہونگے۔

ضروری سامان, میڈیکل ادویات یا اشیاء خرد و نوش خریدنے کے لیے جانے والے افراد پابندی سے منتثنیٰ ہونگے۔ پرائیویٹ گاڑی میں ایک ہی شخص کی اجازت ہوگی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں استثنی ہوگا۔

سفر کرنے والے تمام افراد کو قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More