وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے، حفیظ شیخ

بول نیوز  |  Mar 25, 2020

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں موجودہ صورتحال کی پیش نظر 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اقتصادی ریلیف پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے جس میں سے مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے 100 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ فوری دیں گے جبکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور کھاد کی قیمت میں مزید کمی لائی جائے گی۔

چین سے پہلا جہاز سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اےعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 82 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے کے لیے 280 ارب روپے رکھے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر 15 روپے فی لیٹر کم کریں گے، گیس اور بجلی کے بلوں میں تین ماہ کی اقساط کی سہولت دی جائے گی، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکسز ختم ہوں گے اور کچھ میں کمی ہوگی۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ این ڈی ایم اے آلات اور ویکسین کی خریداری کے لیے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کرونا کے باعث اخراجات ہوں گے لیکن آئی ایم ایف کمٹمنٹ متاثر نہیں ہوگا، ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، برآمدات میں اضافہ ہورہا تھا، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب ڈالر رہ گیا، جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں بھی متاثر ہوں گی، لوگوں کی آمدن میں کمی ہوگی تو ٹیکسز کم ہوں گے، وفاق اور صوبے اس معاملے پرمل کر چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق اور 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More