انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پر گیمز ملتوی کرنے کا دباؤ بڑھ گیا

اب تک  |  Mar 25, 2020

اسپورٹس ڈیسک: (23 مارچ 2020) کروناوائرس کے عالمگیر پھیلاؤ کے باعث ٹوکیو اولمپک ملتوی کرنے کے لیے آئی او سی پر دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ن ممبرممالک سے رابطہ شروع کردیا ہے۔ ہنگامی حالات کے لیے موجود قوانین کاجائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

اولمپک گیمزبیس سو بیس چوبیس جولائی سے نو اگست تک ٹوکیوجاپان میں شیڈول ہیں لیکن مہلک کرونا وائرس کے عالمگیر پھیلاؤ کے باعث انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔آئی او سی صدر تھامس باخ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں ابھی چار ماہ باقی ہیں۔گیمزکے التوا کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔ تاہم امریکی اور فرنچ سوئمنگ فیڈریشن، ناروے اولمپک کمیٹی اور ایتھلیٹس نے گیمز ملتوی کرنے کی حمایت کردی۔ اس صورتحال میں آئی اوسی نے ممبر ممالک سے رابطہ کر لیا ہے اور ان سے متبادل اقدام ،وقت اور تیاریوں کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔ ہنگامی حالات سے متعلق قواعد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اولمپک گیمز صرف تین مرتبہ دو عالمی جنگوں کے موقع پر نہیں ہو سکے تھے۔ ہر چالیس سال بعد اولمپکس میں کوئی مسئلہ پیش آنے کی بھی روایت ہے۔ انیس سو چالیس میں دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے ٹوکیو ہی میں شیڈول اولمپکس نہیں ہوسکے۔ انیس سو اسی میں روس کی افغانستان میں مداخلت کی وجہ سے دنیاکے بیشترممالک نے ماسکوگیمز کا بائیکاٹ کیا تھا۔ میزبان جاپانی حکومت اولمپک گیمز کے پروگرام کے مطابق انعقادکے موقف پر قائم ہے۔ منتظمین نے متبادل اقدامات پرغور شروع کردیاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More