کرونا برطانوی شاہی خاندان تک پہنچ گیا‘ شہزاد چارلس میں وائرس کی تشخیص

نوائے وقت  |  Mar 26, 2020

لندن (عارف چودھری) کرونا وائرس برطانیہ کے شاہی خاندان تک پہنچ گیا۔ شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔ وہ اہلیہ کے ساتھ سکاٹ لینڈ میں ہی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے۔ تاہم ان کی اہلیہ کامیلیہ میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More