ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

نوائے وقت  |  Mar 26, 2020

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1ہزار83 جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد8ہوگئی۔ بلوچستان میں کوروناوائرس کے مزید 12 نئے کیسز سامنے آگئے۔

 کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کوروناوائرس کے مزید 12 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ صوبے میں کرونا کے کیسز کی تعداد 131 ہو گئی جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 83 تک پہنچ گئی۔آٹھ افرادوائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔ سندھ میں مزید تین کیسز کا اضافہ جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 413 ہوگئی۔پنجاب میں مزید گیارہ کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 323 ہوگئی۔ خیبرپختوخوا میں 117افراد مرض میں مبتلا ہیں ،گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 84تک پہنچ چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں اب تک ایک شخص اس مرض کا شکار بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی جنگ کوئی حکومت نہیں صرف قوم لڑ سکتی ہے، خوف اور گھبراہٹ سے فیصلوں کے نتائج درست نہیں ہوتے، کورونا کے خلاف کامیابی میں تمام سیاسی جماعتیں اور صوبے شامل ہوں گے، سیاسی قیادت کی رائے لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More