قرنطینہ میں فلم لال کبوتر دیکھنےپر منشاپاشا مداحوں کی شکرگزار

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

قرنطین میں لال کبوتر دیکھنے پر اداکارہ منشا پاشا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اداکارہ منشا پاشا کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ان کے مداحوں نے انہیں میسج کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے قرنطین میں فلم لال کبوتر دیکھی اور اس سے لطف اٹھایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بطور اداکار عالمی وبائی مرض کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی ہیں تاہم یہ جان کر مجھے تسلی ہوئی کہ کسی طرح سے میں اس میں حصہ ڈال رہی ہوں۔

گزشتہ روز منشا پاشا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ ’نازیہ حسن‘کے مشہور گانے پر ڈانس کرتی ہوئی ہاتھ دھو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم لال کبوتر کو شائقین کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی تھی، اس کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شائقین فلم کے نیٹ فلیکس پر دستیاب نہ ہونے پر مایوس تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More