کوروناوائرس: شاہ رخ خان کی لوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے کورونا وائرس سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔

کورونا وائرس نے ان دنوں دنیا بھر کو اپنی زد میں لے رکھا ہے دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے، ایسے میں شاہ رخ خان نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے اس وائرس سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے اس عالمی وباء سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہہ رہے کہ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوامی مقامات سے دور رہیں اور اگر ضروری نہ ہو تو ٹرین اور بسوں کے سفر سے بچیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More