پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مندی پر بند

اب تک  |  Apr 07, 2020

کراچی: (6 اپریل 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے شروع ہونے والی مندی اختتام تک برقرار رہی۔ مندی کے باعث مارکیٹ نے 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گنوا دی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے شروع ہونے والی مندی اختتام تک برقرار رہی۔ مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 31ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 1042 پوانٹس کمی سے 20ہزار 579پر بند ہوئی۔ مندی کے باعث مارکیٹ میں 3 عشاریہ3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 31,915 جبکہ کم ترین سطح 30,503 رہی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22پیسے کا اضافہ ہوا۔ 22 پیسے کے اضافے سے ڈالر 166.76سے بڑھکر 166.98پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More