اسٹاک مارکیٹ : کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان،250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

نوائے وقت  |  Apr 07, 2020

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور انڈیکس 30 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30579 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس295 پوائنٹس کے اضافے سے 30,874 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,579.15 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,561,896,769 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے پہلے روز181,224,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,080,930,923 رہی اور انڈیکس 30579 کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور آخری روز بھی 839 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو 186,499,663 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,512,563,872 پاکستانی روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More