حکومتی قرضے 33 ہزار 421 ارب تک پہنچ گئے

سماء نیوز  |  Apr 07, 2020

حکومتی قرضے 33 ہزار 421 ارب روپے تک پہنچ گئے، فروری 2019ء سے فروری 2020ء تک ایک سال کے دوران قرضوں میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق فروری 2019ء سے فروری 2020ء کے دوران حکومتی قرضے 33 ہزار 421 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، اس عرصے کے دوران حکومتی قرضوں میں 5 ہزار 873 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیٹا کے مطابق فروری 2020ء تک ایک سال میں حکومت کے مقامی قرضوں کا حجم 3 ہزار 872 ارب روپے اضافے سے 22 ہزار 188 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ اس عرصے میں حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 2001 ارب روپے کے اضافے سے 11 ہزار 232 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More