کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاپان کی پاکستان کو مزید دولاکھ انسٹھ ہزار ڈالرز کی امداد

اب تک  |  Apr 07, 2020

اسلام آباد: (07 اپریل 2020) جاپان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید دولاکھ انسٹھ ہزار ڈالرکی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر کا کہنا ہے کہ جاپان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے نے کہاہے کہ جاپان عالمی ریڈ کراس اور ہلال احمر کے ذریعہ یہ امداد حکومت پاکستان کو فراہم کرے گا جس سے حکومت پاکستان کو کورونا کے پھیلاؤ روکنے کا سامان حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہیں۔

جاپان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ اس سے قبل جاپان کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کواکیس لاکھ ساٹھ ہزارڈالرامدادفراہم کرچکاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More