سٹاک ایکسچینج:100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ

جی این این  |  Apr 08, 2020

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رہا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس زیادہ سے زیادہ 31 ہزار303 پوائنٹس جبکہ کم از کم 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔اس دوران 6.75 ارب روپے مالیت کے 17.25 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام 100 انڈیکس 2.13 فیصد اضافے کے بعد 31 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More