پاکستان ایئرلائن میں پائلٹس ایسوسی ایشن پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

اب تک  |  Apr 08, 2020

اسلام آباد: (07 اپریل 2020) پاکستان ایئرلائن میں پائلٹس ایسوسی ایشن پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے پالپا کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے معاہدہ پر دستخط کردیئے ۔ معاہدے کے بعد پی آئی اے کا جزوی بحال فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

لندن سے کراچی آنے والی فیری فلائٹ کے چارپائلٹس اورعملے کو محکمہ سندھ حکام کی جانب سے قرنطینہ میں رکھنے کے معاملے سے پیداشدہ بحران کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔ پالپاکی جانب سے پائلٹس کو پروازوں پر نہ جانے کے احکامات واپس لے لئے گئے ہیں جس کے بعد پی آئی اے کا بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واہس لانے کا جزوی فلائٹ آپریشن بحال ہو جائیگا۔

معاہدہ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کوروناحالات میں پائلٹس اورکریو کو تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابندہوگی جبکہ پائلٹس قومی ایئرلائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔

اگرکوئی پائلٹ کوروناعلامات کی وجہ سے طیارہ اڑانے سے انکار کرتا ہےتو اسے تحریری انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More