صباقمرکافون ہیک،ہاؤس پارٹی ایپ سے خبرداررہیں

سماء نیوز  |  Apr 10, 2020

مختلف قسم کی ایپس استعمال کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ یہ آپ کیلئے نقصان دہ ثابت نہیں ہوگا، اداکارہ صبا قمرکوغالبا ایک ایپ کے باعث خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا فون ہیک کرلیا گیا۔

صبا قمر کی منیجر مشعال چیمہ نے اس بات کا انکشاف اپنی انسٹا اسٹوریز میں کیا جسے اداکارہ نے بھی شیئر کیا۔

اپنی پوسٹ میں مشعال چیمہ نے لکھا ” مجھے صبا کےنمبرسے کال آئی اور کسی نامعلوم نوجوان شخص نے مجھ سے پوچھا آپ مشی ہیں؟ میں تھوڑا خوفزدہ ہوئی اور پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اس نے بتایاکہ صبا کا فون اسے پارک سے ملا جہاں وہ جاگنگ کر رہی تھیں۔

اداکارہ کی منیجر کے مطابق “میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے مجھے کیسے کال کی تو اس کا کہنا تھا کہ فون ان لاک تھا، یہ پوچھنے پر کہ تم کہاں ہو؟ وہ مسلسل اصرارکرکے پوچھتا رہا کیا یہ صبا کا نمبرہے، میرے غصہ کرنے پر اس نے کال کاٹ دی”۔

اس کال کے فوری بعد مشعال نے صبا قمرکو کال کی توعلم ہوا کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور فون ان کے پاس ہی ہے۔

مشعال چیمہ نے مزید لکھا “صبا کو یہ جان کرشدید حیرت ہوئی کہ کسی نے اس طرح ان کے نمبرسے کال کی ۔ ہوسکتا ہے یہ ہاؤس پارٹی ایپ کی وجہ سے ہو جو ہم استعمال کرتے ہیں۔

اداکارہ کی منیجر نے واضح کیا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کرچکے ہیں اور ہر چیز کنٹرول میں ہے لیکن آپ کو یہ اس لیے بتایاجارہا ہے کہ اگر کچھ غلط ہو تو آپ کے علم میں ہو کہ ایسا ہوچکا ہے ۔

گزشتہ ہفتے صبا کی سالگرہ پر مشعال نے انہیں ظاہری وباطنی طور پر سب سے زیادہ خوبصورت انسان قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More