خود کو بہتر بنانے کا سب سے اچھا وقت قرنطینہ ہے، ماورا حسین

نوائے وقت  |  Apr 10, 2020

معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا یہ وقت ہمارے لیے خود کو بہترین بنانے کا سب سے اچھا وقت ہے۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پُوری دُنیا کے لوگوں سے مخاطب ہوں کہ اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں۔ماورا حسین نے لکھا کہ’مجھے معلوم ہے کہ ہم سب ہی ایک بدترین اور تاریکی دور سے گُزر رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’یہاں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہم خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے، دوسروں کے ساتھ مہربان بنیں۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے Quarantine اور LockDownExtension۔اِس سے قبل ماورا حسین نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کی تعریف کی تھی۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے مجھ پر رقت طاری کردی ہے، ماشااللّہ۔اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اللّہ سب خیر کرے گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More