دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب بنانے کا عالمی ریکارڈ برطانوی شہری کے نام

نوائے وقت  |  Apr 10, 2020

دنیا کا سب سے بڑا چھ فٹ سے بڑا روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ ایک مرتبہ پھر برطانوی شہری نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی فشر نے ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر ثابت قدم رہا جائے تو آپ کی ہمت، لگن اور حوصلے کبھی شکست نہیں کھاسکتے۔ٹونی فشر نامی برطانوی شہری نے ثابت کیا ہے کہ ثابت قدم رہا جائے عالمی ریکارڈ قائم کرنا کوئی بڑی بات نہیں، برطانوی شہری کے پاس 2016 سے 2018 تک دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب بنانے کا عالمی ریکارڈ تھا جسے کینیڈین شہری نے توڑ دیا تھا.ٹونی نے حال ہی میں 330 گھنٹوں کی مسلسل محنت سے 6 فٹ 7 انچ بڑا فنکشنل روبک کیوب بناکر ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا ہے۔اس سے قبل ٹیلوس سپارک نامی کینیڈین شہری کے پاس 6 فٹ 6 انچ بڑے روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More