اداکارہ ویناملک کاکہناہےکہ پاکستانیوں میں سب سےپہلےوزیراعظم عمران خان اوراُن کاٹوئٹراکاؤنٹ تصدیق شدہ ہوا تھا۔گزشتہ روز معروف اداکارہ ویناملک نےمائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنےٹوئٹراکاؤنٹ کےتصدیق شدہ ہونےکےوالےسے ٹوئٹ کرتےہوئےلکھا ’پاکستانیوں میں سب سےپہلےمیرااورہمارےملک کے وزیراعظم عمران خان صاحب کاٹوئٹراکاؤنٹ تصدیق شدہ ہواتھا۔‘وینانےمزید لکھا کہ ’میرےاکاؤنٹ میں اُس وقت تقریباً 3 ملین یعنی 30 لاکھ کےقریب کےفالورزتھے۔‘تاہم ’جب میراٹوئٹراکاؤنٹ ویریفائیڈ ہواتوکسی نےمیرااکاؤنٹ ہیک کرلیاتھاجس کےبعدمیں نےاپنا وہ اکاؤنٹ خود ہی بند کروادیا تھا۔‘پاکستانیوں میں سب سے پہلے میرا اور عمران خان کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہوا تھا جس میں تقریباً 3 ملین فالورز تھے پھر وہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جسے میں نے خود بند کروا دیا اور یہ بنایا لیکن استعمال نہیں کیا
چند مہینے ایکٹیو ہونے پر پھر 7 لاکھ فالورز ہورہے ہیں آپ سب کے پیار کا شکریہ❤️
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 9, 2020
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نےاپنا یہ نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چند ماہ قبل ہی استعمال کرنا شروع کیاہےاورمیرے 7 لاکھ فالورزہوگئے ہیں۔‘اُنہوں نےاپنے مداحوں کاشکریہ اداکرتےہوئےلکھاکہ’آپ سب کےپیارومحبت کےلیےبہت شکریہ۔‘