اداکار نعمان اعجاز ، ایک دوسرے کے لیے مثبت ہوجائیے

بول نیوز  |  Apr 10, 2020

پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے کورونا کے حوالے سے سماجی رابطے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ  کورونا کومنفی کیجیے اور محبتوں کو مثبت کیجیے۔

نعمان اعجاز نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کی چھت پر ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Naumaan Ijaz (@naumaanijazofficial) on Apr 8, 2020 at 7:08am PDT

یاد رہے کہ اداکار کی جانب سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو کی کیمشن میں شُکرالحمداللّہ‘ کا کیپشن دیا۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ ایک عرصے کے بعد اپنے گھر کی چھت پر آیا ہوں۔

View this post on Instagram

some people in your family will come miles to bury you , but wont even cross a street to come supporr you when you are alive ….. plz change yourself this is the right time .

A post shared by Naumaan Ijaz (@naumaanijazofficial) on Apr 9, 2020 at 7:45am PDT

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ  ٓسمان نیلا اور صاف ہے، دُور دُور تک سب کُچھ صاف نظر آرہا ہے کیونکہ فضا میں آلودگی، گرد غُبار، دھواں کچھ بھی نہیں ہے۔

نعمان اعجاز نے کہا  کہ ویڈیو کے ذریعے یہ کہنا چاہوں گا کہ ہماری زندگی میں بہت ساری چیزیں ہیں جس پر ہم اللّہ کا شُکر ادا نہیں کرتے جیسے گھر، فیملی، کھانا، دوست، عزیز و اقارب وغیرہ۔

اداکار نے کہا کہ اللہ کی ہم پر بہت رحمتیں ہیں اور ہم شُکر ادا کرنے پر آئیں تو ہم ہر لمحے کے بعد اللّہ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔

نعمان نے ویڈیو میں بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا کروڑوں مرتبہ شُکریہ ادا کرتا ہوں۔

اللہ کا شکرادا کیا کریں کہ کیونکہ ہم روزانہ رات کو مرتے ہیں اور روزانہ صبح زندہ اُٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو کہ اختتام میں انہوں نے سب سے اپنا خیال رکھنے کا  کہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More