اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی شادی کی تصاویر 12سال بعد سوشل میڈیا پر کیوں شیئر کیں؟

ہم نیوز  |  May 04, 2020

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی شادی کے 12 سال بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور مداحوں سے اتنے عرصے بعد تصاویر شیئر کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

سنیتا مارشل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 2008 میں ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ لکھا کہ میری اور حسن کی شادی 2008 میں ہوئی تھی مگر تب سوشل میڈیا اتنا عام نہیں تھا۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ تب اپنی شادی کے اتنے خوبصورت لباس کا کریڈٹ میں ڈیزائنرز کو نہیں دے سکی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

We got married in 2008 when social media wasn’t that popular, so I couldn’t give due credit to our designers for such beautiful outfits This mehendi outfit was designed by @nomiansari and it was a splendid surprise as I saw the outfit a few hours before the event Hasan’s kurta pyjama was done by his college mate @munibnawaz Here are a few pictures as we all danced the night away

A post shared by Sunita Marshall (@sunitamarshallofficial) on May 1, 2020 at 7:54am PDT

سنیتا مارشل نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی مہندی کا جوڑا نومی انصاری نے تیار کیا تھا جب کہ ان کے شوہر حسن  احمد کا لباس منیب نواز نے بنایا تھا۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنی شادی کے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ محو رقص ہیں جبکہ تقریب میں شریک مہمان بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ سنیتا مارشل کی شادی ساتھی اداکار حسن احمد کے ساتھ 2008 میں ہوئی تھی۔

شادی کی تقریب میں یاسر نواز، ندا یاسر، ونیزہ احمد، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سمیت شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More