فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی کمپنی گفی بھی خرید لی

ہم نیوز  |  May 16, 2020

اسلام آباد: فیس بک نے دنیا کی مقبول ترین اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی کمپنی گفی کو بھی خرید لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے گفی کمپنی کے حصص 4 سو ملین ڈالرز میں خرید کر اس کی ملکیت حاصل کرلی، جس کے بعد دنیا کی تین بڑی کمپنیاں انسٹاگرام، واٹس ایپ، گفی فیس بک کی زیر ملکیت آگئی ہیں۔

فیس بک نے گفی کمپنی کے حصص خریدنے کی کوشیش 2015 سے شروع کیں اور پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد کمپنی اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیس بک نے گفی کو خرید کر اسے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کا حصہ بنا دیا ہے یعنی صارفین اب چند روز میں اینیمیٹڈ تصاویر بھی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرسکیں گے۔

فیس بک کے پراڈکٹ شعبے کے نائب صدر وشال شاہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘انسٹاگرام اور گفی کو اکٹھا کرکے ہم لوگوں کے لیے اسٹوریز اور ڈائریکٹ میں بہترین گفس اور اسٹیکرز کی تلاش کو آسان بنارہے ہیں۔

Welcome to the family! For those wondering, GIPHY will continue to operate its library and relationships with content and API partners, so if you use GIPHY on other platforms, nothing will change. pic.twitter.com/U6XWAohtzU

— Instagram Comms (@InstagramComms) May 15, 2020

خیال رہے کہ گفی اے پی آئیز کو میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر برسوں سے سپورٹ فراہم کررہی تھی۔  فیس بک کے مطابق صرف انسٹاگرام سے ہی گفی کے روزانہ ٹریفک کا 25 فیصد حصہ آتا ہے جبکہ دیگر سروسز سے مزید 25 فیصد ٹریفک اس سروس کو ملتا ہے۔

گفی ٹیم نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے لیے سروس کی دستیابی کو برقرار رکھیں گے جس میں صارفین معمول کے مطابق گفس اپ لوڈ کرسکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More