پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ بند ہوگئی

اب تک  |  May 21, 2020

کراچی:(21 مئی 2020)پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بندہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بکنگ کے دباؤ کی وجہ سے ایپلیکیشن نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایپ کی بندش کے باعث راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور، اور کوئٹہ میں ایک ایک بکنگ کاؤنٹر کھو ل دیا گیا ہے۔ کل صبح آٹھ بجے بکنگ کا عمل شروع ہوجائیگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ شہری ریزرویشن کاؤنٹر سے ٹکٹ لے سکیں گے، شہری ٹکٹ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More