کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 96 پوائنٹس کی کمی بعد بند

اب تک  |  May 21, 2020

کراچی: (21 مئی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست اتار چڑھاو کے بعد 96 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ مارکیٹ96 پوائنٹس کی کمی سے 33ہزار836 پربند ہوئی۔دن بھر 317 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔167 کمپنیز کےشیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 133 کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 34,049 جبکہ کم ترین سطح 33,757 رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 92پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ ڈالر بغیر کسی کمی اور اضافے کے161 روپے پرمستحکم رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More