مجموعی ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

سچ ٹی وی  |  May 21, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 15 کروڑ61 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 13 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ ڈالرکےذخائر موجود ہیں جبکہ 15 مئی تک ملک کے مجموعی ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر میں 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اضافہ بیرونی امداد ملنے کے بعد ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 30 اپریل تک زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 32 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر 6 ارب 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جس کے بعد ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 18 ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ تیس اپریل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More