جمال خاشقجی کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان

اب تک  |  May 22, 2020

ریاض:(22 مئی 2020) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتول صحافی جمال خاشقجی کےبیٹوں نے پنے والد کےقاتلوں کو معاف کردیا ہے،انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

مقتول کے بیٹے صالح خاشقجی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے باپ کے قاتلوں کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ کی رضا کی خاطر قاتلوں کو معاف کرتے ہیں کیونکہ اگر کوئی معاف کردے اور مفاہمت کرلےتو اس کا اجراللہ دے گا۔

جمال خاشقجی کے بیٹے نے اپنے ٹویٹ پیغام میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا،واضح رہے کہ جمال خاشقجی کے دونوں بیٹے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں دو برس قبل قتل کیا گیا تھا،ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قونصلیٹ ہی میں تشدد کرکے قتل کیاگیا ، مگر ان کی باقیات آج تک نہیں مل سکی ہیں۔

سعودی عرب نے قتل کے جرم میں دسمبر 2019 میں 5افراد کو سزائے موت اور تین کو قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More