پاکستان کے ماہر مارشل آرٹسٹ نے بھارتی جوڑی کا رکارڈ توڑ دیا

ہم نیوز  |  May 23, 2020

اسلام آباد: پاکستان کے ماہرمارشل آرٹسٹ محمد راشد اوراصمر جاوید نے بھارتی جوڑی کا ایک منٹ میں 156 ککس مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق نت نئے عالمی ریکارڈز کا اندراج کرنے والی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے پاکستانی جوڑی کے ریکارڈ کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اصمر جاوید اور محمد راشد نے بھارتی جوڑی ناراین اور سجیت کمارکا ریکارڈ ایک منٹ میں 190 ککس مار کر توڑا ہے۔

خیال رہے کہ اصمر جاوید نے گنیز بک میں اپنا پہلا ریکارڈ درج کروایا ہے جبکہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کے ریکارڈ زکی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل خیبرپختون خوا کےعلاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےعرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔

دوسری جانب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے کے بعد عرفان محسود کا کہنا تھا کہ  ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں۔

واضح رہے یہ عرفان محسود کا مجموعی طور پر 25 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More