طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل

ہم نیوز  |  May 23, 2020

کراچی: ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔

انہوں ںے ہم نیوز کو بتایا کہ کراچی پولیس نے تین فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔ پولیس نے جو ٹیم تشکیل دی ہے اس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی جنید احمد کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق جناح اسپتال میں طیارہ حادثہ کے حوالے سے قائم کی جانے والی پولیس ڈیسک کے انچارج ڈی ایس پی آفتاب عالم ہوں گے جب کہ سول اسپتال میں قائم ڈیسک کے نگران ڈی ایس پی رستم ہوں گے۔

چیئرمین پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق چھ افراد کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ: محکمہ صحت،80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ڈی این اے سیمپلنگ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More