فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اب تک  |  May 29, 2020

لاہور: (29 مئی 2020) فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کل سے فی کلو آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہوگا۔ اس میں ٹرانسپورٹ اور ڈیلر مارجن شامل ہوگا۔

وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کے یکطرفہ فیصلے کو حکومت تسلیم نہیں کرتی۔ مختلف اضلاع میں گندم کی قیمتوں میں فرق ہے، ایک جیسا ریٹ نہیں ہوسکتا۔ جہاں گندم سستی ہوگی وہاں آٹے کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ نئے نرخوں کے تعین کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ کل محکمانہ اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More