لاہور میں 10 جون سے نان روٹی کی قیمتوں میں اصافے کا اعلان

جی این این  |  Jun 06, 2020

لاہور:متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آٹا اور میدہ مہنگا ہونے کے بعد 10 جون سے لاہور میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اصافے کا اعلان کر دیا۔ روٹی نان ایسوی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا کہ آٹے کی بوری 800 اور میدے کی 1000 روپے مہنگی ہو گئی، ہم اپنا نقصان کر کے کاروبارنہیں کر سکتے۔ آفتاب گل نے کہا کہ 10 جون سے روٹی 6 سے بڑھا کر 10 روپے کی فروحت کی جائے گی جبکہ نان 12 سے بڑھا کر15 روپے کا فروحت کیا جائے گا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More