ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی کورونا کے باعث دورہ انگلینڈ سے دستبردار

روزنامہ خبریں  |  Jun 06, 2020

ویب ڈیسک : ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی کورونا وائرس کے خوف سے اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بلے باز شیروون ہیٹمیئر، ڈیرن براوو اور آل راؤنڈر کیمو پاؤل نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی 25 رکنی ٹیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اصل شیڈول کے مطابق 4 جون سے شروع ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:تنخواہ میں 50فیصد کٹوتی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ کی منظوری

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More