چچا کے انتقال پراداکار شان کی جذباتی پوسٹ

سماء نیوز  |  Jun 06, 2020

اداکار اور ہدایتکار شان شاہد نے اپنے چچا کے انتقال پر ان کے ساتھ جذباتی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ان کے چچا کا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا” میرے پیارے چچا کا انتقال ہوگیا، ہرسفر اپنی آخری منزل پر اختتام پزیرہوتا ہے اگرچہ جس منزل پر پہنچنے کی وہ خواہش رکھتے تھے وہ کبھی آئی نہیں۔

شان نے چچا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا” میں ہمیشہ آپ کو، آپ کی محبت اور موجودگی کو محسوس کروں گا “۔

انہوں نے بتایا” میں ایک سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوگیالیکن میں نے انہیں آپ کے الفاظ ، کہانیوں اور شباہت میں دیکھا۔ خدا آپ کو جنت میں ابدی سکون عطا کرے”۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More