ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کوورلڈ نمبرون بنانےکیلئےپرعزم

92 نیوز  |  Jun 06, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم  کو ورلڈ نمبر ون بنانا ٹارگٹ ہے،اس کے لیے کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کیٹیگری میں لاؤں گا  ۔ سابق آف اسپنر نے کہا  کہ  پاکستان کرکٹ کے ساتھ  ایک بار پھر منسلک ہونا عزت کی بات ہے ، اب بھی ویسا ہی جذبہ ہے جیساپاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تھا۔

 ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹثقلین مشتاق قومی  کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ونبنانے  کے لیے پرعزم  ہیں ، کہتے ہیں کہ پاکستان  کو عالمی نمبر ایک ٹیم  بنانے کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو ملکر کام کرنا ہوگا ، کھلاڑیوں کو گراونڈ کی حد تک نہیں بلکہ  دماغی طور پر بھی مضبوط بنا ئیں گے۔

سابق آف اسپنر نے کہا  کہپلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے ، گراس روٹ سے کھلاڑی لانا اوراوپر کے کھلاڑیوں کو مزید نکھارنا  مقصد ہے۔ ثقلین مشتاق  نے کہا کہ ہر  شعبے کے پلئیرز تیار کرنے کے ساتھ آف اسپنرز بنانے پر بھی غور کرونگا ۔

ثقلین  مشتاق  نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے  طویل عرصےبعد کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنا مشکل ہو گا لیکن ایسے بیٹھا بھی تو نہیں جا سکتا ۔انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کے لیے ایک ہفتہ  مل جائے تو  مفید ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More