ہالی ووڈ میں 12 جون سےفلمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونےکاامکان

سماء نیوز  |  Jun 06, 2020

کرونا وائرس سے دنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں سرگرمیاں رُک گئی تھیں تاہم اب کیلی فورنیا میں ہالی ووڈ فلموں اور ٹی وی شوز کی پروڈکشن دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں۔

کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ 12 جون سے پہلے مرحلے میں ان کاؤنٹیز کو دوبارہ پروڈکشن کی اجازت مل جائے گی جہاں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال میں بہتری آ چکی ہے۔

کیلیفورنیا کے پبلک ہیلتھ آفس نے بتایا کہ مقامی صحت کے افسران کی منظوری سے فلموں اور ٹی وی شوز کی پروڈکشن دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے پروڈکشن ، کاسٹ اور عملہ کو لیبر اینڈ مینجمنٹ کے ذریعے طے شدہ حفاظتی پروٹوکول کی پابندی کرنی ہوگی جس میں کاؤنٹی پبلک ہیلتھ افسران کی جانب سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہالی ووڈ کے بڑے اسٹوڈیوز اگلے ہفتے سے دوبارہ کام شروع کرسکیں گے یا نہیں کیونکہ کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کاؤنٹی کرونا وائرس اہم مرکز ہے۔

اب تک کیلیفورنیا میں 125،000 سے زیادہ کرونا کیسز اور 4،500 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More