سلیکٹڈ وزیراعظم کو اور کتنی انسانی لاشیں چاہئیں؟، نفیسہ شاہ

اب تک  |  Jun 06, 2020

اسلام آباد: (06 جون 2020) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اور کتنی انسانی لاشیں چاہئیں۔ 2000 کے قریب انسان تو کورونا وباءکی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے پھر بھی نالائق وزیراعظم حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور اسد عمر کی پریس کانفرنس سے عوام کو گمراہ کرنے اور انہیں وباءکے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان اور اسد عمر کا یہ کہنا کہ کورونا کے پاکستان میں اثرات بہت کم ہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کا نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ ان کی سوئی ابھی تک لاک ڈاؤن کے خلاف اٹکی ہوئی ہے۔ کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود وزیراعظم خوابِ خرگوش میں محو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز چین کے کیسز سے تجاوز کر چکے ہیں مگر نالائق وزیراعظم نے اس وباءسے نمٹنے کے لئے کوئی موثر پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More